مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ تَلَقَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا نَظَرَ جَعْفَرٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَجَلَ إِعْظَامًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، وَقَالَ : " يَا حَبِيبِي أَشْبَهَ النَّاسِ بِخَلْقِي وَخُلُقِي ، وَخُلِقْتَ مِنَ الطِّينَةِ الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا " ، قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَكِّيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّعَيْنِيُّ ، وَهَذَا مِنْ مَنَاكِيرِهِ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے تشریف لائے ، تو ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی ، جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کے پیش نظر تیزی سے آگے بڑھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور ارشاد فرمایا : ” اے میرے محبوب فرد ! تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق کے اعتبار سے ، میرے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہو ، تمہیں اُسی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے ، جس سے مجھے پیدا کیا گیا ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے کتاب ” الخلافہ “ میں گزر چکی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مکی بن عبداللہ رعینی ہے اور یہ روایت اُس کی نقل کردہ ” منکر “ روایات میں سے ایک ہے ۔