حدیث نمبر: 15489
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : لَمَّا أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتْحَ خَيْبَرَ ، قِيلَ لَهُ : قَدْ قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ ، أَوْ فَتْحِ خَيْبَرَ " . فَأَتَاهُ فَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ "أَنَّهُ قَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ" فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

امام شعبی بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر فتح ہونے کی اطلاع ملی ، تو آپ کو بتایا گیا : سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نجاشی کے پاس سے تشریف لے آئے ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ ان دونوں میں سے کس چیز کی زیادہ خوشی ہو رہی ہے ؟ جعفر کے آنے کی ، یا خیبر فتح ہونے کی ؟ “ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15489
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح