مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي سَمْرَاءَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: سیدہ سمراء رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15440
عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ قَالَ : رَأَيْتُ سَمْرَاءَ بِنْتَ نَهِيكٍ - وَكَانَتْ قَدْ أَدْرَكَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهَا دُرُوعٌ غَلِيظَةٌ ، وَجُمَّارٌ غَلِيظَةٌ، بِيَدِهَا سَوْطٌ تُؤَدِّبُ النَّاسَ ، وَتَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ ، وَتَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن ابوسلیم بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ سمراء بنت نہیک رضی اللہ عنہا کو دیکھا ہے اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے ، اس خاتون نے موٹی قمیص اور موٹی چادر پہنی ہوئی تھی ، ان کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو ادب سکھاتی تھیں ، وہ نیکی کا حکم دیتی تھیں اور برائی سے منع کرتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔