حدیث نمبر: 15439
عَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ قَالَتْ : مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَدْءِ الْإِسْلَامِ وَأَنَا أَرْعَى ، فَقَالَ : " يَا سَلَّامَةُ ، بِمَا تَشْهَدِينَ ؟ " . قُلْتُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أُمُّ دَاوُدَ الْوَابِشِيَّةُ وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ سلامہ بنت حر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ابتداء اسلام میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے ، میں بکریاں چرا رہی تھی ، آپ نے فرمایا : اے سلامہ ! تم کس چیز کی گواہی دیتی ہو ؟ میں نے عرض کی : میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اُم داؤد وابشیہ ہیں اور میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15439
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف