مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15370
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : قَالَتْ جُوَيْرِيَةُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَزْوَاجَكَ يَفْخَرْنَ عَلَيَّ ، وَيَقُلْنَ : لَمْ يَتَزَوَّجْكِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَوَلَمْ أُعْظِمْ صَدَاقَكِ ؟ أَلَمْ أُعْتِقْ أَرْبَعِينَ مِنْ قَوْمِكِ ؟ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
مجاہد بیان کرتے ہیں : سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی : آپ کی ازواج میرے مقابلے میں فخر کا اظہار کرتی ہیں اور وہ یہ کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے ساتھ شادی نہیں کی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں نے تمہیں بھاری مہر نہیں دیا ، کیا میں نے تمہاری قوم کے چالیس افراد کو ( مہر کے طور پر ) آزاد نہیں کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔