مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15351
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِسْعُ نِسْوَةٍ ، فَقَالَ يَوْمًا : " خَيْرُكُنَّ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا " . فَقَامَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ تَضَعُ يَدَهَا عَلَى الْجِدَارِ ، فَقَالَ : " لَسْتُ أَعْنِي هَذَا ، وَلَكِنْ أَصْنَعُكُنَّ يَدَيْنِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ ; لِأَنَّهُ يَعْتَضِدُ بِمَا يَأْتِي . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نو ازواج تھیں ، آپ نے ارشاد فرمایا : تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جس کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا ہو ان میں سے ہر خاتون اٹھی اور اس نے دیوار پر رکھ کر اپنا ہاتھ ناپا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے یہ مراد نہیں لیا تھا ، بلکہ میری مراد یہ تھی کہ جو دونوں ہاتھوں کے ذریعے زیادہ کام کرتی ہے ( اور آمدن صدقہ کر دیتی ہے ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے
یہ روایت اس روایت کے ذریعے مستند ہو جاتی ہے جو آگے آئے گی ۔