مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيْضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ . باب: حیض اور استحاضہ والی عورت کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 1535
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلَاثٌ ، وَأَكْثَرُهُ عَشْرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الْكُوفِيُّ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ ، لَا نَدْرِي مَنْ هُوَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے عبدالملک کوفی نے ، علاء بن کثیر سے نقل کیا ہے ، ہمیں نہیں معلوم یہ کون ہے ؟