مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ زَوْجَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ قَالَ : تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ ، وَهِيَ أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ النِّسَاءِ وَالرِّجَالِ ، وَلَمْ يَتَزَوَّجْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْرَهَا ، وَلَمْ يَلِدْ لَهُ مِنَ الْمَهَايِرِ غَيْرُهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤قتادہ بن دعامہ بیان کرتے ہیں : سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کا انتقال ہجرت سے تین سال پہلے ہو گیا تھا ، وہ خاتون ، مردوں اور عورتوں میں سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت میں ( یعنی اعلان نبوت سے پہلے ) ان کے علاوہ اور کسی خاتون کے ساتھ شادی نہیں کی اور ان کے علاوہ اور کسی ( زوجہ محترمہ ) سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن العلاء ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ امام طبرانی نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ عروہ بن زبیر کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔