مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِهَا وَتَزْوِيجِهَا بِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان اور ان کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہونا
حدیث نمبر: 15225
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ " فُسْتُقَةَ " قَالَ : كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُكَنَّى : أُمُّ أَبِيهَا . ¤ قَالَ : كَانَتْ أَصْغَرَ وَلَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَدِيجَةِ . وَقِيلَ : كَانَتْ تَوْأَمَ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . فِي الطَّبَرَانِيِّ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ . ¤محمد محی الدین
محمد بن علی مدینی فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کنیت وہی تھی جو ان کے والد کی والدہ کی تھی ، وہ بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سب سے کمسن تھی ، ایک قول یہ ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بعد پیدا ہوئی تھیں ۔ طبرانی کی روایت سند کے اعتبار سے منقطع ہے ۔