مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ . باب: اس چیز کا بیان ، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
حدیث نمبر: 15073
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَلْعَبَانِ بَيْنَ يَدَيْهِ - أَوْ فِي حِجْرِهِ - فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَتُحِبُّهُمَا ؟ فَقَالَ : " وَكَيْفَ لَا أُحِبُّهُمَا وَهُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا أَشُمُّهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ( جو بچے تھے ) وہ آپ کے آگے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) آپ کی گود میں کھیل رہے تھے ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ ان دونوں سے محبت رکھتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں ان دونوں سے کیوں نہ محبت رکھوں ؟ جبکہ یہ دنیا میں میرے پھول ہیں جنہیں میں سونگھتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عنبسہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔