مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ . باب: اس چیز کا بیان ، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
حدیث نمبر: 15067
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ : " إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا - أَوْ : اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا - " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يَهِمُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا : ” میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت رکھ ! راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : اے اللہ ! بے شک میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت رکھ ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔