حدیث نمبر: 15065
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ، فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى ظَهْرِهِ ، فَإِذَا أَرَادُوا أَنْ يَمْنَعُوهُمَا أَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ دَعُوهُمَا ، فَإِذَا قَضَى الصَّلَاةَ وَضَعَهُمَا فِي حِجْرِهِ ، وَقَالَ : " مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ هَذَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَقَالَ : فَإِذَا قَضَى الصَّلَاةَ ضَمَّهُمَا إِلَيْهِ . وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے ، آپ سجدے میں جاتے تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ یا سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ آپ کی پشت پر سوار ہو گئے ۔ لوگوں نے ان دونوں کو روکنے کا ارادہ کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ انہیں رہنے دو ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو آپ نے انہیں گود میں بٹھایا اور فرمایا : ” جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے اسے ان دونوں سے محبت رکھنی چاہیے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز مکمل کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ساتھ چمٹا لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15065
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2624) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5017)»