مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا . باب: صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : كَانَ الْعُلَمَاءَ بَعْدَ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ ، وَسَلْمَانُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ . وَكَانَ الْعُلَمَاءَ بَعْدَ هَؤُلَاءِ : زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ . وَكَانَ بَعْدَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عُمَرَ : عُمَرُ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ : أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَغَيْرُهُمَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - قَبْلَ مَنَاقِبِ عُمَرَ ، وَبَعْدَ مَنَاقِبَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - . ¤سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں : سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بعد علماء یہ تھے ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ، سیدنا ابودرداء ، سیدنا سلمان فارسی اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہم ، اور ان حضرات کے بعد علماء سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ اس سے پہلے صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت سے متعلق کچھ احادیث گزر چکی ہیں جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما اور دیگر افراد شامل ہیں ۔ یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب سے پہلے گزری ہیں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بعد گزری ہیں ۔