مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتَ سَعْدٍ قَالَتْ : غَسَّلَ سَعْدٌ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ بِالْعَقِيقِ ، ثُمَّ حَمَلُوهُ فَجَاءُوا بِهِ ، فَجَاءَ سَعْدٌ يَمْشِي حَتَّى إِذَا حَاذَى بِدَارِهِ ، دَخَلَ فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ : إِنِّي لَمْ أَغْتَسِلْ مِنْ غَسْلِ سَعِيدٍ إِنَّمَا اغْتَسَلْتُ مِنَ الْحَرِّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ : مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدہ عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو عقیق کے مقام پر غسل دیا تھا پھر ان لوگوں نے ان کی میت کو اٹھایا اور اسے لے کے آئے ، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پیدل چلتے ہوئے آئے تھے ، یہاں تک کہ وہ ان کے گھر کے مدمقابل آئے پھر وہ اندر گئے پھر انہوں نے غسل کیا پھر وہ باہر نکل آئے اور بولے : میں نے اس وجہ سے غسل نہیں کیا کہ میں نے سیدنا سعید رضی اللہ عنہ کو غسل دیا تھا بلکہ میں نے گرمی کی وجہ سے غسل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔