مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ : " دُونَكَ لُحُومَ الْقَوْمِ " فَكَانَ سَعْدٌ يَضَعُ سَهْمُهُ فِي كَبَدِ قَوْسِهِ فَيَقُولُ : اللَّهُمَّ سَهْمُكَ ، وَفِي سَبِيلِكَ اللَّهُمَّ انْصُرْ رَسُولَكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ ، وَقَدِ اعْتَضَدَ حَدِيثُهُ بِالْحَدِيثَيْنِ اللَّذَيْنِ تَقَدَّمَا فِي بَابِ إِجَابَةِ دُعَائِهِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : غزوہ اُحد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم دشمن کے گوشت سنبھالو ( یعنی ان پر حملہ کرو ) تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اپنی کمان میں تیر رکھا اور یہ کہا: اے اللہ ! یہ تیرا تیر ہے ، اور تیری راہ میں ہے ، اے اللہ ! تو اپنے رسول کی مدد کرنا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! جب سعد تجھ سے دعا کرے تو اس کی دعا مستجاب فرما ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ مدلس اور ثقہ ہے ، یہ حدیث ان دو حدیثوں کے حوالے سے مضبوط ہو جاتی ہے جو اس سے پہلے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے مستجاب ہونے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔