مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: ان کے مناقب کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14822
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : رَأَيْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ حِينَ رَمَى طَلْحَةَ يَوْمَئِذٍ بِسَهْمٍ فَوَقَعَ فِي عَيْنِ رُكْبَتِهِ ، فَمَا زَالَ يَسْبَحُ إِلَى أَنْ مَاتَ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : میں نے مروان بن حکم کو دیکھا جب اس نے اس دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا تو ان کے گھٹنے پر لگا ، تو ( خون ) مسلسل بہتا رہا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔