مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: ان کے مناقب کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14814
وَبِسَنَدِهِ قَالَ : كَانَ يَوْمَ أُحُدٍ ، جَعَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ظَهْرِي حَتَّى اسْتَقَلَّ وَصَارَ عَلَى الصَّخْرَةِ ، وَاسْتَتَرَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا ، وَأَوَّمَأَ بِيَدِهِ إِلَى وَرَاءِ ظَهْرِي : " هَذَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَا يَرَاكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي هَوْلٍ إِلَّا أَنْقَذَكَ مِنْهُ " . ¤محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : ” غزوہ اُحد کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پیچھے کر لیا یہاں تک کہ آپ چھپ گئے آپ چٹان پر آ گئے اور مشرکین سے چھپ گئے ، تو آپ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا یعنی آپ نے اپنی پشت کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ فرمایا کہ یہ جبرائیل ہے ، اور اس نے مجھے یہ بتایا ہے کہ یہ قیامت کے دن تمہیں جس بھی ہولناکی میں دیکھے گا ، تو تمہیں اس سے بچا لے گا ۔ “