حدیث نمبر: 1457
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ : نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ بِأَعْلَى مَكَّةَ فَأَتَيْتُهُ ، فَجَاءَ أَبُو ذَرٍّ بِجَفْنَةٍ فِيهَا مَاءٌ . قَالَتْ : إِنِّي لِأَرَى فِيهَا أَثَرَ الْعَجِينِ . قَالَتْ : فَسَتَرَهُ أَبُو ذَرٍّ ، ثُمَّ سَتَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا ذَرٍّ فَاغْتَسَلَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قِصَّةِ أَبِي ذَرٍّ ، وَسَتْرِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا الْآخَرِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : فتح مکہ کے دن ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے بالائی علاقے میں پڑاؤ کیے ہوئے تھے ، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بڑا برتن لے کر آئے ، جس میں پانی موجود تھا ، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے اس میں آٹے کا نشان دیکھا ، وہ بیان کرتی ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے آپ کے لیے پردہ کیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے لئے پردہ کیا ، تو انہوں نے بھی غسل کر لیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں ، یہ روایت ” صحیح “ میں بھی منقول ہے ، تاہم اس میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا واقعہ نہیں ہے ، اور یہ نہیں ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک نے دوسرے کے لئے پردہ کیا تھا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1457
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح