مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاحْتِلَامِ . باب: احتلام کا بیان
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَأَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ ؟ فَقَالَ : " إِذَا رَأَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ " . قَالَتْ عَائِشَةُ : يَا فُلَانَةُ ، فَضَحْتِ النِّسَاءَ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَعِيهَا ، فَإِنَّ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ يَسْأَلْنَ عَنِ الْفِقْهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّفَاوِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ قِيلَ فِيهِ : إِنَّهُ مُدَلِّسٌ فَقَطْ ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا ، جو خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے ، جو مرد دیکھتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب عورت یہ چیز دیکھے ، تو اُسے غسل کرنا چاہیئے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے فلانہ ! تم نے عورتوں کو شرمندہ کر دیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے رہنے دو ! انصار کی خواتین دینی احکام کے بارے میں سوال کرتی ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبید طفاوی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے : یہ صرف تدلیس کرتا ہے ، اور
یہ روایت بھی اُس نے ” عنعنہ “ کے طور پر نقل کی ہے ۔