مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي خُلُقِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14500
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ الْقُرَشِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى ابْنَتِهِ وَهِيَ تَغْسِلُ رَأْسَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ : " يَا بُنَيَّةُ ، أَحْسِنِي إِلَى أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ; فَإِنَّهُ أَشْبَهُ أَصْحَابِي بِي خُلُقًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان قرشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صاحبزادی کے پاس تشریف لائے جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سر کو دھو رہی تھیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے میری بیٹی ! ابوعبداللہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ، کیونکہ یہ میرے اصحاب میں اخلاق کے اعتبار سے مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔