مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14493
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : كَانَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمْعَةِ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصًا ، وَكَانَ أَجْمَلَ النَّاسِ ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَصْفَرَانِ : إِزَارٌ وَرِدَاءٌ ، حَتَّى يَأْتِيَ الْمِنْبَرَ فَيَجْلِسَ عَلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن عصا کے ساتھ ٹیک لگاتے تھے ، وہ سب سے زیادہ خوبصورت تھے ۔ ان کے جسم پر دو زرد لباس تھے ، ایک تہبند تھا اور ایک چادر تھی ، وہ منبر کے پاس آئے اور اس پر تشریف فرما ہوئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔