مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : اسْتُخْلِفَ عُمَرُ فِي رَجَبٍ سَنَةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ ، وَقُتِلَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ ، فَأَقَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ بَعْدَ الطَّعْنَةِ ، وَمَاتَ فِي آخِرِ ذِي الْحِجَّةِ ، وَصَلَّى عَلَيْهِ صُهَيْبٌ ، وَوَلِيَ غَسْلَهَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَكَفَّنَهُ فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ ، وَدُفِنَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَطُعِنَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ لِتِسْعٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ . وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ : مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ ، وَكَانَ سِنُّهُ يَوْمَ تُوُفِّيَ فِيمَا سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ يَذْكُرُ : أَنَّهُ بَلَغَ سِنَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ . وَبَعْضُ النَّاسِ يَقُولُ : لِتِسْعٍ وَخَمْسِينَ . [ وَبَعْضُهُمْ يَقُولُ : ثَلَاثٍ وَخَمْسِينَ ، وَخَمْسٍ وَخَمْسِينَ ] وَكَانَتْ خِلَافَتُهُ عَشْرَ سِنِينَ وَأَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَأَيَّامًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رجب کے مہینے میں تیرہ ہجری میں خلیفہ مقرر ہوئے تھے اور انہیں ذوالحج کے آخری حصے میں سن 23 ہجری میں شہید کیا گیا ، وہ زخمی ہونے کے بعد تین دن تک زندہ رہے تھے اور ذوالحج کے آخر میں انتقال کر گئے تھے ۔ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ، ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں غسل دیا تھا اور انہیں پانچ کپڑوں میں کفن دیا گیا ، اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دفن کر دیا گیا ۔ وہ بدھ کے دن زخمی ہوئے تھے جب ذوالج ختم ہونے میں نو دن باقی رہ گئے تھے ۔ بعض لوگوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ ان کا انتقال اسی دن ہو گیا تھا ( جب وہ زخمی ہوئے تھے ) اور انتقال کے وقت ان کی عمر یہ تھی ، جو میں نے امام مالک کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے : انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ان کی عمر بھی اتنی ہی تھی ، جتنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تھی ، یعنی تریسٹھ برس تھی ۔ بعض حضرات کا یہ کہنا ہے کہ انسٹھ برس تھی ، بعض کا یہ کہنا ہے کہ ترپن برس تھی یا پچپن برس تھی ، بعض کا یہ کہنا ہے کہ چون برس تھی ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت دس سال چار ماہ اور کچھ دن رہی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔