مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاحْتِلَامِ . باب: احتلام کا بیان
وَعَنْهَا أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَصْنَعُ الشَّيْءَ تَعْطِفُ بِهِ زَوْجَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ، وَلَا خَلَاقَ فِي الْآخِرَةِ " . قَالَتْ : أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ إِذَا رَأَتْ فِي مَنَامِهَا الِاحْتِلَامَ ، أَتَغْتَسِلُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤اس خاتون کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا ، جو کوئی ایسا کام کرتی ہے ، جس کے ذریعے وہ اپنے شوہر کو حرام کر لے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ دنیاوی فائدہ ہے ، آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہو گا ، اس خاتون نے عرض کی : ایسی عورت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ جو خواب میں احتلام دیکھتی ہے ، کیا وہ غسل کرے گی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب وہ پانی ( یعنی احتلام کا نشان دیکھے گی ) تو وہ غسل کرے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔