حدیث نمبر: 14460
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : إِنْ كَانَ عُمَرُ لَمِنْ أِهْلِ الْجَنَّةِ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ مَا رَأَى فِي يَقَظَتِهِ أَوْ نَوْمِهُ فَهُوَ حَقٌّ ، وَإِنَّهُ قَالَ : " بَيْنَا أَنَا فِي الْجَنَّةِ إِذْ رَأَيْتُ فِيهَا دَارًا ، فَقُلْتُ : لِمَنْ هَذِهِ ؟ فَقَالُوا : لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بھی چیز بیداری کے عالم میں دیکھتے تھے یا نیند کے دوران دیکھتے تھے ، وہ حق ہوتی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” میں نے دیکھا کہ میں جنت میں ہوں ۔ میں نے اس میں ایک گھر دیکھا ، میں نے دریافت کیا : یہ کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے بتایا : یہ عمر بن خطاب کا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14460
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2460)»