مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ . باب: نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان : پانی (یعنی منی کے خروج سے ) پانی (یعنی غسل لازم ) ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1445
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ الْمَرْأَةَ فَلَا يُمَنِي . قَالَ : أَمَّا أَنَا فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ مِنَ الْمَرْأَةِ اغْتَسَلْتُ . قَالَ : سُفْيَانُ وَالْجَمَاعَةُ عَلَى الْغُسْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا ، جو عورت کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور اسے انزال نہیں ہوتا ، تو انہوں نے فرمایا : مجھے جب اپنی اہلیہ کے ساتھ اس طرح کی صورتحال درپیش ہوتی ہے ، تو میں غسل کر لیتا ہوں ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سفیان اور اہل علم کی ایک جماعت غسل ( لازم ہونے ) کی قائل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔