مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ أَنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ . باب: اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور دل پر حق کو رکھ دیا ہے
حدیث نمبر: 14427
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ ، مَا كُنَّا نُبْعِدُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ السَّكِينَةَ تَنْطِقُ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب نیک لوگوں کا ذکر کیا جائے گا ، تو ان میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی ہو گا ، اور ہم لوگ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس بات کو بعید نہیں سمجھتے تھے کہ سکینت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر کلام کرتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔