❮
❯
حدیث نمبر: 14416
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ قَالَ الْمُشْرِكُونَ : قَدِ انْتَصَفَ الْقَوْمُ مِنَّا ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ )
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا ، تو مشرکین نے کہا: اب ان لوگوں ( یعنی مسلمانوں ) نے ہم سے برابری کر لی ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اے نبی تمہارے لئے اللہ کافی ہے ، اور مومنین میں سے تمہاری پیروی کرنے والے کافی ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14416
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2495) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12470)»