مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَوْ بِأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ " . فَجَعَلَ اللَّهُ دَعْوَةَ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَبَنَى عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ ، وَهَدَمَ بِهِ الْأَوْثَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ ، وَقَالَ : " أَيِّدِ الْإِسْلَامَ " . ¤ وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! تو عمر بن خطاب یا ابوجہل بن ہشام کے ذریعے اسلام کو غلبہ عطا فرما ۔ “ تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو قبول کیا اور ان کے ذریعے اسلام کو مضبوط کیا اور بتوں کو منہدم کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” اسلام کی تائید فرما ۔ “ معجم کبیر کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے ، اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔