مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 14401
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ : كُنْتُ بِالْمَدِينَةِ ، فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ ، أَعْسَرُ أَيْسَرُ ، ضَخْمٌ ، إِذَا أَشْرَفَ عَلَى النَّاسِ كَأَنَّهُ عَلَى دَابَّةٍ ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ میں موجود تھا وہاں ایک گندمی رنگ کے صاحب موجود تھے جن کے سر کے آگے کے بال اڑے ہوئے تھے ، وہ بھاری بھرکم شخصیت کے مالک تھے ، وہ جب لوگوں کے درمیان ہوتے تو یوں محسوس ہوتا ، جیسے کسی سواری پر سوار ہیں ۔ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔