مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ ، وَغَيْرِهِمْ . باب: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14364
وَعَنِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، فَقَالَ : مَا كَانَ مَنْزِلَةُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : كَمَنْزِلَتِهِمَا السَّاعَةَ .
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَابْنُ أَبِي حَازِمٍ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَشَيْخُ عَبْدِ اللَّهِ ثِقَةٌ .
محمد محی الدین
ابن ابوحازم بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا علی بن حسین ( یعنی امام زین العابدین ) کے پاس آیا اور دریافت کیا : سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کیا منزلت حاصل تھی ؟ تو انہوں نے فرمایا : وہی منزلت جو ان دونوں کو آج حاصل ہے ۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے ، اور ابن ابوحازم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اور عبداللہ کا استاد ثقہ شخص ہے ۔