مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْجَبِيرَةِ . باب: پٹی پر مسح کرنا
حدیث نمبر: 1430
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ لَمَّا رَمَاهُ ابْنُ قَمِئَةَ يَوْمَ أُحُدٍ ، رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَوَضَّأَ حَلَّ عَنْ عِصَابَتِهِ ، وَمَسَحَ عَلَيْهَا بِالْوُضُوءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : غزوہ اُحد کے موقع پر ، جب ابن قمئہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیر مارا ، تو ( اس کے بعد ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرنے لگتے تھے ، تو پٹی کے اوپر سے کپڑا ہٹا کر اس پر مسح کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔