حدیث نمبر: 1429
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ ، فَأَجْنَبَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَلَمْ يَجِدْ مَاءً ثُمَّ صَلَّى ، ثُمَّ أَتَى الْمَاءُ فِي وَقْتِ تِلْكَ الصَّلَاةِ ، فَاغْتَسَلَ الرَّجُلُ ، وَلَمْ يَأْمُرْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِيدَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ، ایک شخص کو جنابت لاحق ہو گئی ، اُسے پانی نہیں ملا ، لیکن اس نے نماز ادا کر لی ، لیکن پھر اسی نماز کے وقت کے دوران میں وہ پانی تک پہنچ گیا ، تو اس شخص نے غسل کر لیا ، تا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے نماز دہرانے کا حکم نہیں دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1429
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف