مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ التَّيَمُّمِ لِلْمَرَضِ . باب: بیماری کی وجہ سے تیمم کرنا
حدیث نمبر: 1426
عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ رَجُلًا كَانَ بِهِ جُدَرِيٌّ ، فَأَمَرَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَقُرِّبَ تُرَابٌ فِي طَسْتٍ أَوْ تَوْرٍ ، فَتَمَسَّحَ بِالتُّرَابِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
علقمہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص کو جدری کی بیماری تھی ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حکم دیا ایک طشت یا پیالے میں ، مٹی اس کے پاس لائی گئی اور اس نے مٹی کے ذریعہ مسح کر لیا ( یعنی تیمم کر لیا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش اور وہ ضعیف ہے ۔