مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي تَوَاضُعِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی تواضع کا بیان
حدیث نمبر: 14216
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ : حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . قَالَ : كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ ، وَلَا يَأْنَفُ ، وَلَا يَسْتَكْبِرُ أَنْ يَذْهَبَ مَعَ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
ابوغالب بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے ، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو ، انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ، قرآن ہی ہوتا تھا ، آپ بکثرت ذکر کرتے تھے ، مختصر خطبہ دیتے تھے طویل نماز ادا کرتے تھے اور کسی غریب کے ساتھ یا کمزور کے ساتھ چل کر جانے میں عار محسوس نہیں کرتے تھے ( اور اس وقت تک اس کے ساتھ رہتے تھے ) یہاں تک کہ وہ ( غریب شخص ) اپنی حاجت سے فارغ ہو جاتا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔