مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ . باب: نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق ، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا : حَدِّثْنَا بِبَعْضِ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : وَمَا أُحَدِّثُكُمْ ؟ كُنْتُ جَارَهُ ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ . وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا ، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا ، وَإِنْ ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا . فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں : کچھ افراد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کیجئے ، تو انہوں نے فرمایا : میں تمہیں کیا حدیث بیان کروں ؟ میں آپ کا پڑوسی تھا ، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی ، تو آپ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے اور میں وحی نوٹ کر لیتا تھا ، جب ہم آخرت کو یاد کرتے تھے ، تو آپ بھی ہمارے ساتھ اسے یاد کرتے تھے ، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے ، جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے ، تو ساری چیزیں یہی ہیں ، جن کے بارے میں ، میں تمہیں بیان کر سکتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔