مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فَسَأَلَهُ أَرْضًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ ، فَكَتَبَ لَهُ بِهَا ، فَأَسْلَمَ ، ثُمَّ أَتَى قَوْمَهُ فَقَالَ لَهُمْ : أَسْلِمُوا فَقَدْ جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ يُعْطِي عَطِيَّةَ مَنْ لَا يَخَافُ الْفَاقَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْعُذْرِيُّ ، وَقِيلَ فِيهِ : مَجْهُولٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک عرب شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اس نے آپ سے دو پہاڑوں کے درمیان موجود زمین مانگی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے وہ زمین لکھ دی ، وہ شخص مسلمان ہوا ، اور اپنی قوم کے پاس گیا اور ان سے کہنے لگا : تم لوگ مسلمان ہو جاؤ ! میں تم لوگوں کے پاس ایک ایسے فرد کی طرف سے آیا ہوں جو اتنا عطیہ دیدیتے ہیں کہ پھر غربت کا خوف نہیں رہتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یحیی عذری ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے : یہ مجہول ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔