مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
حدیث نمبر: 14179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ : أَنَّ أَبَا أَسِيدٍ كَانَ يَقُولُ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَمْنَعُ شَيْئًا يُسْأَلُهُ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي أَسِيدٍ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن ابوبکر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ یہ کہا: کرتے تھے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی چیز مانگی جاتی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منع نہیں کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے غزوہ بدر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم عبداللہ بن ابوبکر نامی راوی نے ، سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔