مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَمَا أَنْسَى بَيَاضَ وَجْهِهِ مَعَ شِدَّةِ سَوَادِ شَعْرِهِ ، إِنَّ مِنَ الرِّجَالِ مَنْ هُوَ أَطْوَلُ مِنْهُ ، وَمِنْهُمْ مَنْ هُوَ أَقْصَرُ مِنْهُ ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ حَوْلَهُ ، فَقُلْتُ لِأُمِّي : مَنْ هَذَا ؟ قَالَتْ : هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، میں آپ کے بالوں کی سیاہی کے ہمراہ آپ کے چہرے کی سفیدی نہیں بھولا ، لوگوں میں ایسے لوگ بھی موجود تھے ، جو آپ سے طویل القامت تھے اور جو آپ سے کوتاہ قامت تھے آپ چل رہے تھے ، اور لوگ آپ کے اردگرد چل رہے ، میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا : یہ صاحب کون ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا : یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں ایک حدیث منقول ہے ، جو اس روایت کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔