مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ التَّوْقِيتِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ . باب: موزوں پر مسح کے بارے میں مدت کا تعین کرنا
حدیث نمبر: 1402
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ . ¤ وَسَافَرْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، فَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ ثَلَاثًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ كَمَا تَرَى ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثَهُ الْمَرْفُوعَ ، وَلَهُ أَسَانِيدُ بَعْضُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مسافر کے لئے تین دن اور تین راتیں ، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود کے ساتھ سفر کیا ، تو وہ تین دن تک موزوں پر مسح کرتے رہے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ ” موقوف “ ہے ، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں ، اُن کی نقل کردہ ” مرفوع “ حدیث پہلے گزر چکی ہے اور وہ ایسی اسانید کے ساتھ منقول ہے ، ان میں سے بعض کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔