مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا أُوتِيَ مِنَ الْعِلْمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: نبی اکرم ﷺ کو جو علم عطا کیا گیا ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 13973
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : لَقَدْ تَرَكْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا فِي السَّمَاءِ طَائِرٌ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا ذَكَّرَنَا مِنْهُ عِلْمًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسی حالت میں چھوڑا ، کہ آسمان میں جو بھی پرندہ اپنے پروں کے ذریعے اُڑتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اُس کے بارے میں علم ذکر کر دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔