مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ تَبْلُغُ بَعْثَتُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ أَحَدٍ . باب: نبی اکرم ﷺ کا پیغام ہر شخص تک پہنچ جائے گا
عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَيَبْلُغُ هَذَا الْأَمْرُ مَا بَلَغَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ ، وَلَا يَتْرُكُ اللَّهُ بَيْتَ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ هَذَا الدِّينَ بِعِزِّ عَزِيزٍ أَوْ بِذُلِّ ذَلِيلٍ عِزًّا يُعِزُّ اللَّهُ بِهِ الْإِسْلَامَ وَذُلًّا يُذِلُّ اللَّهُ بِهِ الْكُفْرَ " ، وَكَانَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ يَقُولُ : قَدْ عَرَفْتُ ذَلِكَ فِي أَهْلِ بَيْتِي ، قَدْ أَصَابَ مَنْ أَسْلَمَ مِنْهُمُ الْخَيْرُ وَالشَّرَفُ وَالْعِزُّ ، وَلَقَدْ أَصَابَ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ كَافِرًا الذُّلُّ وَالصَّغَارُ وَالْجِزْيَةُ ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْجِهَادِ وَالْمَغَازِي . ¤سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” یہ معاملہ ضرور وہاں تک پہنچے گا ، جہاں تک رات اور دن پہنچتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کوئی بھی کچا یا پکا گھر نہیں چھوڑے گا ، مگر یہ کہ اُس میں اس دین کو داخل کر دے گا ، خواہ کسی کو عزت حاصل ہو ، یا کسی کو ذلت حاصل ہو ، عزت والا وہ ہو گا ، جسے اللہ تعالیٰ اسلام کے ذریعے عزت عطا کرے ، اور ذلت والا وہ ہو گا ، جسے اللہ تعالیٰ کفر کے ذریعے ذلیل رکھے گا ۔ “ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے خود اپنے خاندان میں یہ بات جان لی ، اُن میں سے جو لوگ مسلمان ہوئے تھے انہیں بھلائی شرف اور عزت نصیب ہوا ، اور جو کافر رہے تھے ، انہیں ذلت ، ہلکا پن اور جزیہ دینا نصیب ہوا ۔
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ، اس سے پہلے یہ جہاد اور مغازی سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہے ۔