مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَمِعَ بِهِ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: اس شخص کا بیان ، جو نبی اکرم ﷺ کے بارے میں سنتا ہے ، اور آپ پر ایمان نہیں لاتا
حدیث نمبر: 13960
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ لَا يُؤْمِنُ بِي ، إِلَّا كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ " ، فَقُلْتُ : مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَرَأْتُ فَوَجَدْتُ ( وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ ) ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس اُمت کا ( جو بھی فرد ) یا جو یہودی ، یا جو عیسائی شخص ، میرے بارے میں سنتا ہے ، اور مجھ پر ایمان نہیں لاتا ، وہ اہل جہنم میں سے ہو گا ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے سوچا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بات ارشاد فرماتے ہیں ، وہ اللہ کی کتاب میں بھی ہوتی ہے ، میں نے قرآن پڑھا ، تو اس میں یہ آیت پائی : ” گروہوں میں سے جو شخص ان کا انکار کرے گا ، تو اُس کے ساتھ جہنم کا وعدہ ہے ۔ “