مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِظَمِ قَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت کا عظیم ہونا
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ ، وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ ، بِيَدَيْ لِوَاءُ الْحَمْدِ ، تَحْتِي آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن ” میں “ تمام اولاد آدم کا سردار ہوؤں گا اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہتا ، اور وہ سب سے پہلا فرد ہوؤں گا جس کے لئے زمین کو شق کیا جائے گا ، اور سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا ، جس کی شفاعت قبول ہو گی ، ہاتھ میں ” لواء حمد “ ہو گا ، اور سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب اُس کے نیچے ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان کلابی ہے ، ابن حبان نے اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔