مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَاطِلِ . باب: نبی اکرم ﷺ کا باطل سے محفوظ ہونا
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَسْتُ مِنْ دَدٍ ، وَلَا دَدٌ مِنِّي " . قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ : لَسْتُ مِنَ الْبَاطِلِ ، وَلَا الْبَاطِلُ مِنِّي . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَلَكِنْ ذَكَرُوا هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ مُنْكَرَاتِ حَدِيثِهِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ : قَدْ تَابَعَهُ عَلَيْهِ غَيْرُهُ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں باطل سے متعلق نہیں ہوں اور نہ ہی باطل مجھ سے متعلق ہے ۔ “ ابومحمد یحیی بن محمد بن قیس بیان کرتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ میرا باطل سے کوئی واسطہ نہیں ہے ، اور باطل کا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن محمد بن قیس ہے ، جس کی توثیق کی گئی ہے ، لوگوں نے یہ حدیث اس کی نقل کردہ منکر احادیث میں نقل کی ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : اس حوالے سے دیگر حضرات نے اس کی متابعت کی ہے ۔