مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ . باب: بلا عنوان
حدیث نمبر: 13855
وَعَنْ عَمَّارٍ قَالَ : كَانَ أَبُو طَالِبٍ يَصْنَعُ الطَّعَامَ لِأَهْلِ مَكَّةَ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ لَمْ يُحْبَسْ حَتَّى يَأْخُذَ شَيْئًا فَيَضَعُهُ تَحْتَهُ ، فَقَالَ أَبُو طَالِبٍ : إِنَّ ابْنَ أَخِي لَيُحِسُّ بِكَرَامَةٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بیان کرتے ہیں : جناب ابوطالب اہل مکہ کے لئے کھانا تیار کرتے تھے ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے ، تو پہلے نیچے کچھ رکھے بغیر تشریف فرما نہیں ہوئے ، تو جناب ابوطالب نے کہا: میرا بھتیجا ، کرامت ( یعنی بزرگی ) کا احساس رکھتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔