مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ قِدَمِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: نبی اکرم ﷺ کی نبوت کا قدیم ہونا
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : أَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَلْقٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ : أَلَا تُعْطِينِي شَيْئًا أَتَعَلَّمُهُ وَأَحْمِلُهُ وَيَنْفَعُنِي وَلَا يَضُرُّكَ ؟ فَقَالَ النَّاسُ : مَهْ ، اجْلِسْ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَعُوهُ ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ الرَّجُلُ لِيَعْلَمَ " . فَأَفْرَجُوا لَهُ حَتَّى جَلَسَ فَقَالَ : أَيُّ شَيْءٍ كَانَ مِنْ نُبُوَّتِكَ ؟ قَالَ : " أَخَذَ اللَّهُ الْمِيثَاقَ كَمَا أَخَذَ مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ " . ثُمَّ تَلَا : " ( وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا ) وَبُشْرَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ، وَرَأَتْ أُمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنَامِهَا أَنَّهُ خَرَجَ مِنْ بَيْنِ رِجْلَيْهَا سِرَاجٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ " . فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : هَاهْ . وَأَدْنَى مِنْهُ رَأْسَهُ ، وَكَانَ فِي سَمْعِهِ شَيْءٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَوَرَاءَ ذَلِكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی آیا اور آ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا ، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے ، اس نے کہا: کیا آپ لوگ مجھے یہ موقع نہیں دیں گے کہ میں ان سے علم حاصل کروں اور اس بات کو سیکھ لوں جو مجھے نفع دے گی ، اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ، تو لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے تم بیٹھ جاؤ ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے موقع دو ! یہ شخص اس لئے سوال کرنا چاہتا ہے ، تاکہ اسے علم ہو جائے ، لوگوں نے اس کے لئے کشادگی پیدا کی ، یہاں تک کہ وہ بیٹھ گیا اس نے دریافت کیا : آپ کی نبوت کیا چیز ہے ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھ سے میثاق لیا ، جس طرح اس نے انبیاء کرام سے میثاق لیا تھا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ” اور جب ہم نے انبیاء سے ان کا میثاق لیا ، تم سے اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے ، اور ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) میں سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی خوشخبری ہوں ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ ان کے درمیان سے ایک چراغ نکلا ، جس نے شام کے محلات کو روشن کر دیا ، تو اس دیہاتی نے کہا: ہاہ ، پھر اس نے اپنا سر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا ، یوں محسوس ہوا جیسے اس کی سماعت میں کچھ کمزوری تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کے علاوہ بھی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔