مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ باب: عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
حدیث نمبر: 13689
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَخْبِرْنِي بِفَوَاضِلِ الْأَعْمَالِ . فَقَالَ : " يَا عُقْبَةُ ، صِلْ مَنْ قَطَعَكَ ، وَأَعْطِ مَنْ حَرَمَكَ ، وَأَعْرِضْ عَمَّنْ ظَلَمَكَ " ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پھر میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے فضیلت والے اعمال کے بارے میں بتائیے ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے عقبہ ! جو شخص تم سے لاتعلقی اختیار کرے ، تم اس سے تعلق رکھو ، جو شخص تمہیں محروم کرے ، تم اسے دو ، اور جو شخص تمہارے ساتھ زیادتی کرے ، تم اُس سے درگزر کرو ۔ “