مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ رَحْمَةِ النَّاسِ باب: لوگوں پر رحمت کرنا
حدیث نمبر: 13674
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمُكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ ، فَهُوَ مُرْسَلٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اُس پر رحم کرو ، جو زمین میں ہے ، وہ تم پر رحم کرے گا ، جو آسمان میں ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ، اور یہ روایت ” مرسل “ ہے ۔