حدیث نمبر: 13673
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَضَعُ اللَّهُ رَحْمَتَهُ إِلَّا عَلَى رَحِيمٍ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كُلُّنَا يَرْحَمُ . قَالَ : " لَيْسَ بِرَحْمَةِ أَحَدِكُمْ صَاحِبَهُ ، يَرْحَمُ النَّاسَ كَافَّةً " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کو صرف رحم کرنے والے پر رکھتا ہے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم سب رحم کرتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد تم میں سے کسی ایک کا اپنے ساتھی پر رحمت کرنا نہیں ہے ، بلکہ سب لوگوں پر رحم کرنا مراد ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گی ہے البتہ ابن اسحٰق نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ، وہ مدلس ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13673
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4258)»