مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ . باب: موزوں پر مسح کرنا
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى عَلَى غَدِيرٍ ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلْنَا ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا بِلَالُ ، قُمْ فَأَذِّنْ " فَانْطَلَقَ بِلَالٌ فَأَهْرَاقَ الْمَاءَ ، ثُمَّ أَتَى الْغَدِيرَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ، وَأَهْوَى إِلَى خُفَّيْهِ ، وَكَانَ عَلَيْهِ خُفَّانِ أَسْوَدَانِ ، وَذَلِكَ بِعَيْنَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا بِلَالُ ، امْسَحْ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ ، قَالَ الْأَزْدِيُّ : ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شریک ہوئے ، آپ ایک کنویں کے پاس تشریف لائے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا ، تو ہم بھی اپنی سواریوں سے اتر گئے ، نماز کا وقت ہوا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے بلال ! اُٹھ کر اذان دے دو ! سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گئے ، انہوں نے پیشاب کیا ، پھر وہ کنویں کے پاس آئے ، اپنے چہرے اور دونوں بازؤں کو دھویا ، پھر انہوں نے موزوں کی طرف ہاتھ بڑھایا ، انہوں نے سیاہ رنگ کے دو موزے پہنے ہوئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں انہیں مخاطب کر کے فرمایا : اے بلال ! موزوں اور چادر پر مسح کر لو !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی غسان بن عوف ہے ، ازدی کہتے ہیں : وہ ضعیف ہے ۔